Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

خبرنامہ نظام

مجھے عرفات کا میدان دیکھ کر بس اک ہی منظر ذہن میں آتا

  

مجھے عرفات کا میدان دیکھ کر بس اک ہی منظر ذہن میں آتا


حشر کا دن ۔۔ قیامت ۔۔

بالکل ایسا ہی سماں ہوگا سفید کفن میں لپٹے ہم قبروں سے اٹھیں گے 

یونہی گرم تیز تپش والی زمین ہو گی 

رب کا جلال ہوگا ہر چہرہ پرملال ہوگا ہر طرف نفسا نفسی اور آہ و بکا ہو گی۔۔

غور سے دیکھیں یہاں تو امید ہے دعائیں ہیں التجائیں ہیں مناجات ہیں 

مگر اس دن تو حساب ہوگا اور پھر مجھے یاد آتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات

عائشہ۔۔۔۔ جس کا حساب ہوا وہ مارا گیا۔۔

پھر دل دہل جاتا ہے پھر دل کرتا انہیں پتھروں پہ سجدہ ریز ہو کر مانگتے رہوں اس رحمان سے اس کا رحم۔۔۔

یا اللہ۔۔ یا میرے سوہنے رب۔۔۔۔ 

بخش دے بخش دے اسی دنیا سے پاک کر کے لے جا ۔۔

مجھے عرفات کے میدان تک پہنچا تاکہ میں بھی گڑگڑاوں مجھے بھی آس لگے تیری رحمت کی پیاس مجھے وہاں تک لے جائے۔۔

یا پھر مجھے اک اور منظر یاد آتا ہے دس ہجری اور نو ذوالحجہ لاکھوں کا مجمع اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خطاب ۔۔۔

اور پھر یاد آتا 

یا رب امتی امتی ۔۔۔ قیامت کے ہولناک دن جب ہر طرف "نفسی نفسی" میری جان، میری جان کا عالم ہوگا نبی کریم ﷺ کی اپنی امت کے لیے لازوال محبت شفقت اور فکر مندی  ہوگی ۔۔۔

پھر دل اور درد سے دہرا ہو جاتا ہے کہ ہم تو ویسی محبت کر ہی نہیں رہے نہ اللہ سے نہ اسکے پیارے محبوب سے نہ

 مرشدِ کریم و مرشدہ جی سے 

آپ کے پاس 

ابھی بھی وقت ہے بھاگیں دوڑیں نظامی صف میں شامل ہونے کے لیے جو انعام والوں کی ہے۔

تاکہ ہم تک تو پورا دین پہنچ   جائے. اور 

 یقیناً ہمیں بھی پورا پورا دین میں داخل ہونا چاہیئے۔


عقیدت مند نظامی

Post a Comment

0 Comments