76 ویں عید الوطنی
طفلی مدارس میں عیدالوطنی کی روایت زندہ کرنا آئندہ دینی نسل میں حب الوطنی زندہ کرنا ہے
طفلی خانقاہ نظامیہ خدا کی بستی میں عیدالوطنی نوافل و تقریب سے مرشدہ حافظ سحرش کا خطاب
کراچی (پ ر) 76 ویں عید الوطنی کے پُرمسرت موقع پر خدا کی بستی سرجانی میں واقع طفلی خانقاہ نظامیہ کے چیف گیسٹ ارفی میاں سرکار اور مرشدہ حافظ سحرش امین نظامی کی صدارت میں تقریب عیدالوطنی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خواجہ امین نظامی نے آزاد وطن کے شکرانے اور تحفظ و ترقیٔ پاکستان کے لیے صلوۃ الوطنی ادا کرائی اور کہا کہ حدیث شریف ہے حب الوطنی من الایمان، وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے اس لیے ہمیں عیدالوطنی منانی چاہیے۔ دریں اثنا محبوب الہٰی فاؤنڈیشن کے بانی صاحب زادہ فرحان میاں نظامی بخاری کی عطا فرمودہ چادر شریف مکی و پاک پتن شریف کی زیارت اور قومی پرچم کشائی ہوئی۔ مدارس کے بچوں ںے ملی نغمے، عسکری ٹیبلوز پیش کیے اور وطن کے لیے شہادت کا عزم ظاہر کیا۔ تقریب میں مسجل ڈاکٹر مہوش نظامی، سیفو میاں، امین خانقاہ الحاج خواجہ احمد نظامی سمیت بچوں کے والدین نے شرکت کی۔ نظامی اسکاؤٹس نے پرچم کو سلامی دی اور ترانہ پیش کیا۔
چھترویں (76) عید الوطنی نوافل و تقریب
نظامی اسکول اور قرآن کے زیر اہتمام 76 واں یوم آزدیٔ پاکستان -2023 - کی عکسی جھلکیاں۔ بمقام خانقاہ نظامیہ گلزارِ ادریسہ خدا کی بستی۔ کراچی
.jpeg)



.jpeg)
.jpeg)






.jpeg)
.jpeg)
.jpeg)
0 Comments