Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

خبرنامہ نظام

37 ویں سلالانہ نظامی اجتماعی قربانی 2026

 37 ویں سلالانہ نظامی اجتماعی قربانی 2026 کے تحت امسال بھی فلاحی و دینی جذبے کے ساتھ اجتماعی قربانی کا عظیم الشان اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں غرباء، مساکین اور مستحق خاندانوں تک سنتِ ابراہیمیؑ کی برکتیں پہنچانے کا خصوصی اہتمام ہوگا۔ اس موقع پر علماءِ کرام، مشائخِ عظام، حفاظ و قراء اور رضاکار تنظیمی نظم و ضبط کے ساتھ قربانی کے مراحل سرانجام دیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق قربانی کے جانور شرعی اصولوں کے مطابق منتخب کئے جائیں گے جبکہ صفائی، حفظانِ صحت اور گوشت کی منصفانہ تقسیم کے لئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اجتماعی قربانی کے اس عظیم عمل میں ہزاروں مستحق خاندانوں تک گوشت پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ عیدالاضحیٰ کی خوشیاں ہر گھر تک پہنچ سکیں۔

اس موقع پر ذمہ دارانِ نظامیہ نے کہا کہ اجتماعی قربانی صرف عبادت ہی نہیں بلکہ اخوت، ایثار، محبت اور خدمتِ خلق کا عملی مظہر ہے۔ سنتِ ابراہیمیؑ ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے اپنی خواہشات قربان کرنے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔

نظامی سماجی و فلاحی خدمات کے تحت رضاکاران قربانی کے ایام میں مسلسل خدمات انجام دیں گے جبکہ اجتماعی دعا میں وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمِ اسلام کے استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

(رپورٹ: حافظ محمد عظیم نظامی امینی)


 

 

 

 

 

 

  



Post a Comment

0 Comments