13واں سالانہ عرسِ مبارک
حضرت صوفی محمد یوسف شاہؒ
عاشقانِ اولیاء اور عقیدت مندوں کیلئے باعثِ سعادت خبر ہے کہ بزرگِ طریقت و صاحبِ نسبت ہستی حضرت صوفی محمد یوسف شاہؒ کا 13واں سالانہ عرسِ مبارک 3 جون 2026 بروز بدھ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوگا۔ عرس مبارک کی تقریبات میں محفلِ ذکر و نعت، ختمِ قرآن، چادر پوشی، درود و سلام اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا جائے گا۔
عرس مبارک میں علماءِ کرام، مشائخِ عظام، سجادگان، نعت خواں حضرات اور مریدین و عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، جبکہ حضرت صوفی محمد یوسف شاہؒ کی دینی، روحانی اور اصلاحی خدمات پر روشنی بھی ڈالی جائے گی۔ اس موقع پر امتِ مسلمہ، ملکِ پاکستان کی سلامتی، امن و استحکام اور عالمِ اسلام کی فلاح کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
منتظمین کے مطابق عرس مبارک کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور زائرین کیلئے خصوصی انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔
(رپورٹر:حافظ محمد علی قادری نظامی)


0 Comments