Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

خبرنامہ نظام

خلیفۂ امین القرآن حضرت جلیس نظامی کے انتقال پر ملال

 


خلیفۂ امین القرآن حضرت جلیس نظامی کے انتقال پر ملال

کراچی: سلسلۂ نظامیہ سے وابستہ معروف خادمِ دین اور خلیفۂ امین القرآن حضرت جلیس نظامی کے انتقال پر اہلِ خانقاہ، احباب اور وابستگانِ سلسلہ میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مرحوم اپنی سادگی، اخلاص اور خدمتِ دین کے جذبے کی وجہ سے حلقۂ احباب میں خاص مقام رکھتے تھے۔

مرحوم سے قریبی رفاقت رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ حضرت جلیس نظامی نہایت مخلص، محبت کرنے والے اور سلسلہ و مسجد کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والے ساتھی تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ دینی خدمات، خانقاہی نظام اور اہلِ سلسلہ کی خدمت میں گزارا۔ ان کی وفات سے ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے جسے مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔

اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو رفاقتِ روزگار، خدمتِ سلسلہ اور خدمتِ مسجد کا بہترین اجر عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

بصد شکریہ  برہان صاحب کا ادا کرتے ہیں ، جنہوں نے اطلاعِ وفات دے کر احباب کو واجب تعزیت ادا کرنے کا موقع فراہم کیا۔

غم کی اس گھڑی میں مرحوم کے چاہنے والوں نے اپنے جذبات کا اظہار ان الفاظ میں کیا:

😭
پیڑ اسی احساس میں مرتے جاتے ہیں
سارے پرندے ہجرت کرتے جاتے ہیں

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔


Post a Comment

0 Comments