خانقاہ نظامیہ اسلامیہ میں محفلِ شبِ معراج کا انعقاد
خانقاہ نظامیہ اسلامیہ میں محفلِ شبِ معراج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئی۔ یہ بابرکت محفل بروز ہفتہ 17 جنوری 2026 کو بمطابق 27 رجب المرجب 1447 ہجری منعقد ہوئی، جس کی صدارت و مسند نشینی خواجہ وسیم فاروقی نظامی امینی نے فرمائی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور درود و سلام پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے واقعۂ معراج النبی ﷺ کی عظمت، اس کے روحانی اسرار اور امتِ مسلمہ کے لیے اس کے پیغام پر روشنی ڈالی۔ خواجہ وسیم فاروقی نظامی امینی نے اپنے خطاب میں معراج کو بندۂ مومن کے لیے قربِ الٰہی، نماز کی اہمیت اور سیرتِ نبوی ﷺ پر عمل کی تلقین کا ذریعہ قرار دیا۔
محفل کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی جس میں ملک و ملت کی سلامتی، امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود اور حاضرین کے لیے خیر و برکت کی دعائیں مانگی گئیں۔ شرکاء نے محفل کو ایمان افروز اور روحانی فیوض و برکات سے بھرپور قرار دیا۔
[21:46, 1/16/2026] Mohiyyudeen Nizam: دعائے شبِ معراج
شبِ معراج (۲۷ ویں شب ماہِ رجب) سالگرہ ہے صلوٰة الوتر کی، سالگرہ ہے نعمتِ اسلام کی، سالگرہ ہے
اٰمن الرسول تا آخر سورۃ البقرہ کی، سالگرہ ہے صلوٰۃ پنجگانہ کی لہٰزا اس رات میں وقفہ وقفہ سے، دعائے آخر سورہ البقرہ کا ورد رکھنا چاہئیے اور صلوٰۃ الوتر عشاء کو رات کے آخری تہائی حصہ میں ادا کرنا افضل ہے۔ ہمیں اس رات صلٰوۃ و سلام سے بھی غافل نہیں رہنا چاہئیے کہ یہ سب کچھ آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی بدولت ہی نصیب ہوا ہے۔ شفیق احمد
مدینہ منوّرہ
[21:46, 1/16/2026] Mohiyyudeen Nizam: سلام و جزاک اللہ
یا ضیاء الملت
شھزادہ ء شفیق الملت رح (ساکن جنت البقیع)
حضور یہ👆 قیمتی تبرک ء شفیق الملت رح سب درسی گروپس میں تقسیم کرنے کو مل گیا وہ۔بھی آپکے دست مبارک سے۔ماشاءاللہ
شکرگزار( امین+ سجادہ)

0 Comments