پاکستان ایسوسی ایشن اف پریس فوٹوزگرافرزکے جنرل سیکرٹری اور ڈیلی پاکستان آبزرور کے فوٹوگرافر نعمان نظامی کی بڑی ہمشیرہ کا رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا ہے. جن کی تدفین پاپوش نگر قبرستان میں ہوئی ۔
سوئم 21 جنوری بروز منگل بعد نماز عصر رہائشگاہ 131/12 اورنگ آباد بڑامیدان ناظم آباد میں منعقد ہوا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
شدید صدمہ
بے انتہا مخلص محبت و شفقت دینے والی
ہر کسی کو سمیٹنے والی،حضرت کے ساتھ سلسلے کے اولین مددگاروں میں سے ایک پر خلوص
جنہوں نے ہر ہر موقع پر دفاع مرشد ،دفاع سلسلہ کیا۔
اپنی شدید علالت اور چلنے پھرنے کی مشکل کے باوجود اپنے مرشد کی محبت میں ہر جگہ موجود رہیں۔
اپنے گھر والوں کا ایک مضبوط سہارا،
سلسلے کی تقویت
روبی باجی کا شمار ان چند ایک لوگوں میں ہے جنہوں نے ہمیشہ سب کی قدر کی۔سب کے مقام کو پہچانا۔
حضرت کی پیر بہن
جنہوں نے ہمیشہ بہنوں کی طرح حضرت اور نانی کا وقت بے وقت اس وقت ساتھ دیا جب نانی اور حضرت اکیلے رہ گئے تھے۔
ہر پیر آلو کے پراٹھے اور نانی کا انتظار کہ روبی بھیجے گی۔
ہم سب ایک طرف اور روبی باجی ایک طرف۔
اللہ تعالی ان کی بے لوث خدمات کے صلے میں
انہیں اعلی مقام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت و زیارت عطا فرمائے۔
آمین ی رب العالمین

0 Comments