سلام علیکم طبتم
الحمد للہ والشکر للہ
نظامی اسلامی اسکاؤٹس کی 35ویں سالانہ پاسنگ آؤٹ نے مرشد کریم خواجہ امین نظامی کی روحانی اور بروقت سر پرستی میں ہر طریقے سے بہترین انجام پایا۔
خاص الخاص دلی شکریہ
» گرلز چیف صالحہ ہاشمی نظامی کا کہ جن کی محنتوں سے گرلز اسکاؤٹ کی نفری میں اچھا اضافہ دیکھنے کو ملا۔اور اسکاؤٹ بچیاں مستقل خدمت الناس میں مصروف نظر آئیں۔
بوائے چیف اسکاؤٹ حافظ عبید اللہ کی اپنی پاسنگ آؤٹ میں بطور چیف ان کی آخری قیادت میں الحمد للہ تمام اسکاؤٹس کی نفری خوشدلی کے ساتھ شریک ہوئی۔
اس میں کوئی 2 رائے نہیں
کہ ہر ہر مرکزی اسکاؤٹ نے اپنی ہمت و سکت سے بڑھ کے پاسنگ آؤٹ میں انتھک کام کیا ہے۔
اور حافظ عبید اب تک کہ واحد اسکاؤٹ ہیں کہ جن کی 3 مہینے کی قیادت میں پہلی بار کیمپنگ کو کامیاب بنایا گیا۔
-CPO
ڈاکٹر مہوش نظامی نے اپنے منصب کا بھر پور حق ادا کیا۔
محفل کی نظامت اور تمام اسناد اور پرنٹنگز جن کے بغیر کسی محفل کا باضابطہ ہونا ممکن نہیں۔ انہوں نے طہ عامر نظامی اور سعود احمد نظامی کی مدد سے محفل کو با رونق بنایا۔
ڈائریکٹر نظامی اسلامی اسکاؤٹس سمیر احمد نظامی کا بھر پور تہہ دل سے شکریہ کہ ان کی کمانڈ آج بھی تمام اسکاؤٹس اور چیف پر نظر آئی۔
بے شک یہ کمانڈ کسی اور اسکاؤٹ میں اب تک نظر نہیں آرہی۔امید ہے کہ آگے بھی انکی کمانڈ اپنے دونوں چیف کے ذریعے اسکاؤٹس پر جاری رہیگی۔
جزاک اللہ
آپ کے تعاون کی ہمیشہ قدردان
حافظ سحرش امین نظامی

0 Comments