کراچی( پ ر) برصغیر پاک و ہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ بابا فرید مسعود گنج شکرؒ کے یوم ولادت پر سلسلہ جمعیہ نظامیہ کے تحت خانقاہ نظامیہ گلزار ادریسہ سرجانی میں جشن ولادت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کی صدارت بانی سلسلہ جمیعہ نظامیہ خواجہ امین ںظامی (ساکن مدینہ) کے جانشین خواجہ حافظ عدنان نظامی نے کی جب کہ نائب امین ملت خواجہ محمد احمد نظامی، خواجہ وسیم فاروقی نظامی سمیت مریدین اور اہل تصوف نے شرکت کی۔ محفل شریف میں تلاوت، نماز، حمد، نعت صلوۃ و سلام پیش کیا گیا، صدر محفل خواجہ عدنان خان نظامی نے حضرت بابا فریدؒ کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دین کی اشاعت کے لیے سلسلہ چشتیہ کے اس مایہ ناز بزرگ کی اسلام کی ترویج، محنت شاقہ، خدمت خلق، سادہ طرز زندگی اور دیگر پہلوؤں کو اجاگر کیا۔
.jpeg)

.jpeg)

.jpeg)
.jpeg)

.jpeg)
.jpeg)

.jpeg)

0 Comments