[15:39, 11/12/2023] Murshida Bibi:
ستائش و تشکر
از خدام محبوب الہی ؒ
خواجہ امین نظامی،حافظ سحرش مع محبان محبوب الہیؒ ، مرکزی عرس محبوبؒ کے دونوں دن کی شاندار اور پر وقارکامیابی پر ہم سب خدام، سجادہ نشین محبوب الہی ؒ صاحب زادہ فرحان میاں سرکار م ظ اور پورے خانوادے کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
عرس گاہ میں بیٹھک کا بہترین انتظام، بروقت لنگر کھلائی،روحانی سماں،رقت انگیز دعا، اور صاحب مسند کا جلوہ سب اپنی اپنی جگہ محبوب الہی رح سے محبت کا اظہار کرتے نظر آئے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آنے والے وقتوں میں صاحبزادہ فرحان میاں سرکار کی عزتوں میں اور زیادہ چار چاند لگائے۔آپ کو دشمنوں اور حاسدین کے شر سے محفوظ فرمائے۔
اور ہم تمام نظامیوں کو محبوب الہی ؒ کے خدام میں شمار فرمائے۔آمین
حضور ناظم علی نظامی،صاحبزادہ فرحان میاں سرکار ،حافظ معیز نظامی،نجمی میاں کا خصوصی شکریہ کہ آپ نے خدمت کا موقع عطا فرمایا۔جزاک اللہ
ہمیشہ اپنی سکت بھر خدمت کے لئے حاضر باش
شکر گزار
خدام محبوب الٰہی ؒ

0 Comments