Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

خبرنامہ نظام

سلام علیکی یا سمیہؓ شھید مالک

 

بروز جمعرات ، 30 ربیع الاوّل 1444ھ |27-10-2022

سلام علیکی یا سمیہؓ شھید مالک

(تبرک سخن: امین الاولیاء خواجہ محمد امین نظامی مدظلہٗ العالی)

سلام اس پر کہ جس نے حق مالک تک نبھا ڈالا

سلام اس پر کہ جس نے "عفت مالک" شھادت دی


سلام اس پر کہ جس نے شرمگاہ پر تیر تک کھائے

سلام اس پر کہ جس نے بوجہل پر تھوک برسائے


سلام اس پر کہ جس نے برملا للکار کر رکھا

 

سلام اس پر کہ جس  نے عشق مالک دار پر رکھا

 سلام اس پر کہ جس نے سولی چڑھ چڑھ کر گواھی دی

 صدائے" پاکدامن ھے مرا مالک'۔۔سنائی دی

سمیہ پاسبان آبروئے مصطفے بن کر


خدا کی لاڈلی ٹہری نبی کی خادمہ بن کر

ترا یوم شھادت آج ھم سب نے منایا ھے


تری سنت نبھائیں گے عہد ھم نے اٹھایا ھے


امین الحق نظامی فاتحہ پڑھواؤ  بی بی کی

کہ جس نے آبروئے مصطفے کی رسم جاری کی 


شھید اول ناموس مالک الوداع اختیؓ

شھید اول اسلام جنت میں تو ھی اتری 

Post a Comment

0 Comments